توحید
بسم اللہ الرحمن الرحیم موضوع: توحید درس اول 1۔ہم سب جانتے ہیں کہ توحید یعنی ایک معبود کا تصور۔ یعنی خدا ایک ہے۔وہی خالق، مالک اور رازق ہے۔ اُس کا کوئی شریک نہیں۔ اُس کی کچھ صفات ایسی ہیں جو اگر نہ ہوں تو وہ خدا نہیں ہو سکتا۔ کچھ صفات ایسی ہیں جو اگر اُس میں پائی جائیں تو وہ خدا نہیں رہے گا۔ وہ ہمیشہ سے ہے، ہمیشہ رہے گا، وہ عالم، قادر، حی (زندہ)، اِس کائنات پر اُس کے ارادے کا حاوی ہونا، کائنات کی تمام مخلوقات سے متعلق آگاہ، کلام کا مالک اور سچا ہے۔ وہ مرکب نہیں ہے، جسم و جسمانیت سے پاک ہے، اُسے کسی نے خلق نہیں کیا، وہ ظاہری آنکھ سے دیکھا نہیں جا سکتا، اُس کا کوئی شریک نہیں، کسی چیز میں حلول نہیں کرتا، تمام کائنات اُس کی محتاج ہے اور وہ کسی کا محتاج نہیں۔ 2۔توحید کا عقیدہ کسی سےسن کر اور دوسروں کی پیروی کر کے قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے پاس عقلی دلیل ہونی چاہیے کہ خدا ہے۔ اگرچہ کائنات کا ذرہ ذرہ خدا کے وجودپر دلالت کرتا ہے لیکن شیطان کے وسوسوں کی وجہ سے اِس وقت یونیورسٹیوں میں الحاد شدت سے پھیل رہا ہے۔ہمیں خود بھی خدا کے ہونے پر مکمل یقین تک پہنچنا ہے اور ا...