اشاعتیں

اگست, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

توحید

  بسم اللہ الرحمن الرحیم موضوع: توحید درس اول 1۔ہم سب جانتے ہیں کہ توحید یعنی ایک معبود کا تصور۔ یعنی خدا ایک ہے۔وہی خالق، مالک اور رازق ہے۔ اُس کا کوئی شریک نہیں۔ اُس کی کچھ صفات ایسی ہیں جو اگر نہ ہوں تو وہ خدا نہیں ہو سکتا۔ کچھ صفات ایسی ہیں جو اگر اُس میں پائی جائیں تو وہ خدا نہیں رہے گا۔ وہ ہمیشہ سے ہے، ہمیشہ رہے گا، وہ عالم، قادر، حی (زندہ)، اِس کائنات پر اُس کے ارادے کا حاوی ہونا، کائنات کی تمام مخلوقات سے متعلق آگاہ، کلام کا مالک اور سچا ہے۔ وہ مرکب نہیں ہے، جسم و جسمانیت سے پاک ہے، اُسے کسی نے خلق نہیں کیا، وہ ظاہری آنکھ سے دیکھا نہیں جا سکتا، اُس کا کوئی شریک نہیں، کسی چیز میں حلول نہیں کرتا، تمام کائنات اُس کی محتاج ہے اور وہ کسی کا محتاج نہیں۔   2۔توحید کا عقیدہ کسی سےسن کر اور دوسروں کی پیروی کر کے قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے پاس عقلی دلیل ہونی چاہیے کہ خدا ہے۔ اگرچہ کائنات کا ذرہ ذرہ خدا کے وجودپر دلالت کرتا ہے لیکن شیطان کے وسوسوں کی وجہ سے اِس وقت یونیورسٹیوں میں الحاد شدت سے پھیل رہا ہے۔ہمیں   خود بھی خدا کے ہونے پر مکمل یقین تک پہنچنا ہے اور ا...
  بسم اللہ الرحمن الرحیم ہم نے کہا تھا کہ ایڈوانس مذہبی تعلیم روایتی مذہبی تعلیم سے دو پہلوؤں سے فرق کرے گا۔ ایک پہلو بیان ہو چکا ہے۔ دوسرے پہلو پر بات کرتے ہیں معمولاً جب عوام کے لئے دینی تعلیم کی بات کی جاتی ہے تو جس قسم کے کورسز یا مواد سامنے آتے ہیں وہ عقائد، احکام، اخلاق، سیرت وغیرہ سے مربوط ہوتے ہیں۔  عقائد میں توحید سے متعلق جو مباحث پڑھائی جاتی ہیں وہ صرف نظری (Theory) کی حد تک محدود ہوتی ہیں۔ مثلاً خدا خالق ہے، مالک ہے، رب اور رازق ہے ۔ زیادہ سے زیادہ صفات ثبوتیہ اور سلبیہ پڑھائی جاتی ہیں۔ البتہ کراچی میں علم و عمل پبلکیشن نے جو اسلامیات تیار کی ہے اُس میں توحید کے لئے فلسفی دلائل کو شامل کیا ہے۔ اِسی طرح نبوت کے باب میں ہم پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی سے متعلق معلومات پیش کرتے ہیں۔ سیرت کا کچھ حصہ ہمارے پاس ہے جسے بیان کرتے ہیں۔ غور کریں تو سمجھ میں آئے گا کہ جیسے ہمارے پاس توحید سے زیادہ پیامبر اکرم (ص) کے بارے میں کہنے کے لئے موجود ہے۔  اِسی طرح جب ائمہ طاہرینؑ سے متعلق پڑھاتے ہیں تو اب ہمارے پاس فضائل و مناقب کا ایک بہت بڑا حصہ ہے۔ امامت س...

یہ مذہبی تعلیم کس طرح پہلے سے دی جانے والی مذہبی تعلیم سے مختلف ہے؟

  بسم اللہ الرحمن الرحیم یہ سوال بہت اہم ہے کہ اِس بلاگ کے ذریعے کس طرح کی تعلیم دی جائے گی جو پہلے سے مختلف ہے۔  یہ تعلیم دو پہلوؤں سے مختلف ہے۔  1۔ اسلامی تشخص کے اعتبار سے۔ یعنی اسلامی تشخص کو اجاگر کرنے والی مباحث پیش کی جائیں گی۔ کوشش کی جائے گی کہ یہ تعلیم آپ کو فرقے کی عینک سے بالاتر ہو کر دیکھنے کی صلاحیت دے دے۔ہم فقہی اعتبار سے ممکن ہے شیعہ یا سنی ہوں لیکن بنیادی شناخت کے اعتبار سے مسلمان ہیں اور اُمت مسلمہ کا جزو ہیں۔ مسلمان کی اصطلاح معمولی نہیں ہے۔ جیسے سورہ بقرہ آیت نمبر 132 میں ارشاد باری تعالی ہے: ّّاور اسی بات کی ابراہیم علیہ السلام اور یعقوب علیہ السلام نے اپنی اولاد کو وصیت کی کہ اے میرے فرزندو! اللہ نے تمہارے لئے دین کو منتخب کر دیا ہے۔ اب اُس وقت تک دنیا سے نہ جانا جب تک واقعی مسلمان نہ ہو جاؤ۔ " اور سورہ بقرہ آیت 133 میں ارشاد ہوا: کیا تم اس وقت تک موجود تھے جب یعقوب علیہ السلام کی وفات کا وقت قریب آیا اور اُنہوں نے اپنی اولاد سے پوچھا کہ میرے بعد کس کی عبادت کرو گے تو انہوں نے کہا کہ اپ کے اور آپ کے آباؤ و اجداد ابراہیم علیہ السلام اور اسماعیل علیہ ا...

Advance Religious Education

 بسم اللہ الرحمن الرحیم پاکستان میں اور باقی دنیا میں بھی مذہبی تعلیم کا ایک روایتی طریقہ کار موجود ہے جس میں نہ صرف موضوعات مشخص ہیں بلکہ اُن موضوعات میں پڑھایا جانے والا مواد بھی ایک خاص جہت میں محدود ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اس بلاگ کے ذریعے مذہبی تعلیم کو اگلے مرحلے میں داخل کریں۔ یعنی اگر آپ نے یونیورسٹی ڈگری لے لی ہے، آپ شادی شدہ ہیں، آپ نے زندگی کے چالیس پچاس برس گزار لیے ہیں، تب بھی آپ کے لئے یہ بلاگ مذہبی تعلیم میں کچھ ایسی باتیں پیش کرے گا جو فقط کتابوں یا مدارس تک محدود ہیں۔  اگر آپ کا دینی مطالعہ کم ہے تو پھر یہ بلاگ آپ کے لئے بہت مددگار ہوگا۔خداوند متعال سے دعا ہے کہ ہمیں ہمیشہ اپنے دین کی خدمت میں قائم رکھے اور جب ہمیں اس دنیا سے اٹھائے تو ہم مسلمان ہی ہوں۔  امین